اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
مصر کے سابق صدر اور اخوان المسلمون کے رہنما محمد مرسی کی تدفین قاہرہ کےمشرقی علاقے مدینۃ النصر میں کردی گئی، تدفین کےوقت سابق صدر کا خاندان موجود تھا۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۱۴
تاریخ اشاعت: 12:37 - June 18, 2019

مصر کے سابق صدر مرسی کو سخت سکیورٹی میں دفن کردیا گیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے سابق صدر اور اخوان المسلمون کے رہنما محمد مرسی کی تدفین قاہرہ کےمشرقی علاقے مدینۃ النصر میں کردی گئی، تدفین کےوقت سابق صدر کا خاندان موجود تھا۔ اخوان المسلمون نے محمد مرسی کی موت کومکمل طور پر قتل قرار دیا ہے۔ مصر میں پہلی مرتبہ جمہوری طور پر منتخب ہونے والے صدر محمد مرسی گزشتہ روز کمرۂ عدالت میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 67سال تھی۔ ایرانی وزارت خارجہ نے مرسی کی وفات پر مصری قوم اور مرسی کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں