اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
امریکی صدرٹرمپ نے عوامی دباؤ کے سامنے جھکتے ہوئے بندوق رکھنے کے قوانین میں اصلاحات کی حمایت کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۰
تاریخ اشاعت: 22:03 - February 21, 2018

امریکی صدر ٹرمپ، عوامی دباؤ کے سامنے جھکنے پر مجبورمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  نے کسی بھی شخص کو بندوق رکھنے کی اجازت دینے سے پہلے اس کے ماضی کی بہتر طریقے سے تحقیقات کرنے کی حمایت کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے 2016 میں صدارتی انتخابات کے دوران بندوق کنٹرول کی مخالفت کی تھی۔ گزشتہ سال نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے اجلاس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ہتھیار رکھنے کے آئینی حق میں کبھی بھی دخل نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ فلوریڈا کے ایک اسکول میں بدھ کوہونے والی فائرنگ سے 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ واقعہ میں ملوث ملزم نکولس کروز اسکول کا سابق طالب علم تھا اور اس نے گزشتہ سال سات رائفلیں خریدی تھیں۔

فلوریڈا میں فائرنگ کا نشانہ بننے والے اسکول کے طلبا نے اسلحے کے استعمال کے خلاف ریلی نکالی تھی۔ متاثرہ اسکول کے طلباء ان کے والدین اور اساتذہ نے ریلی میں شرکت کی ،ان کا کہنا تھا کہ رائفل ایسوسی ایشن سے فنڈز لینے والے سیاستدانوں کو شرم آنی چاہئے۔ ریلی کے دوران شرکاء نے صدرٹرمپ کے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن سے رابطوں پر’شرم کرو‘کے نعرے بھی لگائے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں