اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
ہندوستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقوں کی سول سوسائٹی کے گروپوں نے کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائربندی کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۵
تاریخ اشاعت: 10:11 - February 21, 2018

کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ بند کئے جانے کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقوں کی سول سوسائٹی کے گروپوں اور غیرسرکاری تنظیموں نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کشمیر کی کنٹرول لائن پر جھڑپوں کی روک تھام کے لئے مذاکرات جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے نام مراسلے میں تاکید کی گئی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے فوری طور پر مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں۔

ہندوستانی اور پاکستانی فوج کے مابین لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پرسیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کے الزامات لگاتے رہتے ہیں تاہم گزشتہ کئی ماہ سے دونوں ممالک کی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں