اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
یمن کے صوبہ تعز میں یمنی فورسز نے امارات کی 4 بکتر بند گاڑیاں تباہ کردی ہیں ۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۳
تاریخ اشاعت: 21:57 - February 20, 2018

یمن: امارات کے 12 فوجی ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے صوبہ تعز کے علاقہ " موزع " میں امارات کے فوجیوں کی 4 بکتر بند گاڑیوں اور 4 فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔ اس کارروائی میں امارات کے 12 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے بھی بدستور جاری ہیں جن میں متعدد افراد شہید و زخمی ہو گئے۔

گذشتہ تین برسوں سے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے اس دوران سعودی عرب نے یمن کے بنیادی ڈھانچوں کو بالکل تباہ کردیا ہے ۔ اس غیر منصفانہ جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ سمیت دس ممالک کی حمایت حاصل ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اپنے اصلی اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے اور اسے یمن کی جنگ میں ذلت و رسوائی اور شکست کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔

گذشتہ تین برسوں میں یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں پینتیس ہزار افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں