اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
پاکستان میں جیش محمد اور لشکر طیبہ دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر ہندوستانی فضائیہ کے حملوں میں تقریبا تین سو افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۳۷۱۰
تاریخ اشاعت: 15:07 - February 26, 2019

پاکستان میں دہشت گردوں کے کیمپوں پر  کا ہوائی ہندوستان حملہ، 300 ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے حکام کے حوالے سے اس ملک کے ذرائع‏ ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ لیزر بموں سے لیس ہندوستان کی فضائیہ کے بارہ میراج دو ہزار جنگی طیاروں نے مقامی وقت کے مطابق چار بجے صبح  پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے مظفرآباد، بالاکوٹ،  اور چکوٹی کے علاقوں پر بمباری کی۔

ہندوستان کی جانب سے اس حملے اور ہلاکتوں کا ایسی حالت میں دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان نے ہندوستان کے جنگی طیاروں کی بمباری میں بھاری نقصان ہونے کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ کی کارروائی کے بعد ہندوستان کے جنگی طیاروں نے غیر آباد علاقوں میں بم گرائے جس کے نتیجے میں بنیادی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ہندوستان کی جانب سے یہ حملہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بعد کیا گیا جس میں ہندوستان کے چوالیس فوجی اہلکار ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔اس حملے کی ذمہ داری جیش محمد نے قبول کی ہے۔ ہندوستان نے اس حملے کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا ہے جبکہ پاکستان نے ہندوستان کے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے۔

ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے علاقوں میں کئے جانے والے حملے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اس ملک کی وزارت خارجہ کا ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جبکہ نئی دہلی میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں نیشنل سیکورٹی کونسل کا اجلاس تشکیل پایا جس میں سرحدوں کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں