اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کل ہونے والے خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۶۳
تاریخ اشاعت: 13:30 - February 15, 2019

کشمیر میں خودکش حملے کی ذمہ داری جیش محمد نے قبول کیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خودکش حملہ آور کی شناخت عادل احمد ڈار ولد غلام حسن ڈار عرف وقاص کمانڈو ساکن گنڈی باغ کاکہ پورہ پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔ جیش محمد نے حملے کی ذمہ داری لینے کے دوران کہا کہ یہ حملہ عادل احمد نے انجام دیا جو کہ گنڈی باغ کاکہ پورہ پلوامہ کا رہنے والا ہے۔

واضح رہے کہ کل کشمیرکے ضلع پلوامہ کےعلاقے آونتی پورہ میں فوجی کانوائے پر خود کش حملہ کیا گیا جو بارود سے بھری کار کے ذریعے کیا گیا جس میں 44 فوجی ہلاک ہوئے۔ آئی جی سی آر پی ایف ذوالفقار حسن کا کہنا ہے کہ 70 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 گاڑیاں دھماکے کی زد میں آئیں، قافلے میں مجموعی طور پر 2574 اہلکار شامل تھے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے: