اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کی کنجی خود افغانوں کے ہاتھ میں ہے، افغانستان میں امن کیلئے افغان حکومت اورتمام اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۲۲
تاریخ اشاعت: 16:43 - January 11, 2019

افغانستان کو افغانی ہی بہتر بناسکتے ہیں، سراج الحقمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے افغان صدرکے خصوصی نمائندے عمر داود زئی سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم اور شبیر احمد خان بھی موجود تھے

اس موقع پر سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ اقتصادی ترقی کیلئے بھی پاک افغان دوستی ضروری ہے ، افغان حکومت اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کی کنجی خود افغانوں کے ہاتھ میں ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں