اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
ایرانی بحریہ کے ایک کمانڈر کموڈور علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ دشمن نے غلطی تو خلیج فارس کو موت کی دلدل میں تبدیل کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۱۹
تاریخ اشاعت: 16:30 - January 11, 2019

خلیج فارس کو دشمن کے لے موت کی دلدل بنا دیں گے، ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر کموڈور تنگسیری نے کہا کہ ایران نے خیلج فارس کی سلامتی کو یقینی بنا دیا ہے اور اب تک یہ علاقہ مکمل طور پر محفوظ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بیرونی طاقتیں خلیج فارس کی سلامتی میں مخل ہیں لہذا ایران نے سب پر واضح کر دیا ہے کہ ایران، اس علاقے کی سلامتی کے تحفظ کی خاطر کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرے گا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے خبردار کیا کہ دشمن کو جان لینا چاہیے کہ وہ اس علاقے میں ہمیشہ نہیں رہ پائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی ایندھن سے چلنے والے دشمن کے بعض بحری بیڑے خلیج فارس کے ماحولیات کے لیے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔

کموڈور تنگسیری نے واضح کیا کہ دشمن اپنے علاقے کے خشکی میں گھرے سمندروں میں ایٹمی ایندھن سے چلنے والے بحری جہاز چلانے سے گریز کرتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں