اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یورپ کی جانب سے مخصوص مالیاتی نظام پر عمل درآمد میں تاخیر کی بابت کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۵۶
تاریخ اشاعت: 23:14 - January 06, 2019

یورپ ایس پی وی نظام پر عملدرآمد میں تاخیر کا ذمہ دار، بہرام قاسمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ ایران کے لئے یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام ایس پی وی پر عملدرآمد میں تاخیر کی تمام تر ذمہ داری یورپ پر عائد ہوتی ہے۔

بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ ایران نے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے تمام وعدے پورے کر دیئے ہیں جبکہ یورپ ایسا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تہران کے صبر کی ایک حد ہے لہذا یورپی یونین کو اس سلسلے میں ٹھوس اور عملی اقدامات انجام دینا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپ نے ایران کے لئے مخصوص مالیاتی نظام پیش کرنے کی غرض سے مضبوط اور تعمیری موقف اپنایا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہم ایسا محسوس کرتے ہیں کہ بعض یورپی ممالک ایس پی وی نظام پر عمل درآمد کرنے میں بے بس نظر آ رہے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین اور جوہری معاہدے کے تین یورپی ممالک کی معیشت امریکہ سے وابستہ  ہے لہذا انھیں اقتصادی میدان میں خودکفیل ہونے کی ضرورت ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں