اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر اور پاکستانی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ایک ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۰۴
تاریخ اشاعت: 19:38 - December 29, 2018

ایران و پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون کی توسیع پر تاکید

مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران  کے سفیرمہدی ہنردوست نے جنرل زبیر محمود حیات سے راولپنڈی میں ملاقا ت کی۔ اس ملاقات میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے موقع پر انہوں نے اعلی ایرانی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

اس دورے کے بعد ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا۔

جس کے بعد دونوں ممالک کے مختلف فوجی اور دفاعی وفود نے ایک دوسرے کے ملکوں کے دورے کئے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں