اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارتخانے کے قریب فائرنگ اور میزائل داغے جانے سے متعلق متضاد خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۹۰
تاریخ اشاعت: 14:42 - December 27, 2018

بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارتخانے پر میزائلوں سے حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارتخانے پر دو میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے جبکہ عرب ذرائع‏ نے گرین زون میں بڑے دھماکے کی خبـر دی ہے تاہم بعض دیگر ذرائع نے فائرنگ کی خبر دی ہے لیکن عراقی حکام نے ابھی تک ان خبـروں کی تائید یا تردید نہیں کی ہے ۔

عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں فائرنگ،دھماکے اور میزائل داغے جانے کی خبریں ایسے میں موصول ہو رہی ہیں کہ جب اس سے قبل امریکی صدرٹرمپ نے عراق کے خفیہ اور غیر اعلانیہ دورے کے دوران عراق کے صوبہ الانبار میں واقع امریکی فوجی اڈے عین الاسد میں امریکی فوجیوں سے ملاقات اور گفتگو کی۔  عراق کے سیاسی اور سماجی حلقوں نے امریکی صدر کے اس اقدام کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں