اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے،جہاں انہوں نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۷۰
تاریخ اشاعت: 23:47 - December 25, 2018

ایران کے دورے کے بعد پاکستانی وزیرخارجہ کا دورہ چینمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اپنے دورہ ایران میں ایرانی حکام سے ملاقات اور گفتگو کرنے کے بعد چین کیلئے روانہ ہو گئے جہاں پاکستانی و چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی وعالمی امور پر بات چیت ہوئی۔

شاہ محمود قریشی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کو عوامی اور حکومتی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک چینی صدر کے ون بیلٹ ون روڈ وژن کا عکاس ہے، جبکہ یہ منصوبہ پاکستان اور خطے کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو ہوئی، جبکہ خطے میں امن و استحکام اور روابط کے فروغ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں