اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ دنیا میں بڑی طاقت کا دور ختم ہو چکا ہے اور یہ بات ایران کے حق میں ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۰۰
تاریخ اشاعت: 22:21 - December 14, 2018

بڑی طاقت کا دور ختم ہو چکا ہے، ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انھوں نے تہران میں ایک تقریب سے اپنے خطاب میں ایران میں عوام کے اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے اور دنیا کا ایک ایسا بااثر ملک ہے جو مستقبل رقم کر سکتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کا بااثر اور طاقتور ملک ہونا ایک ایسی حقیقت ہے جو نہ صرف چالیس برسوں بلکہ گذشتہ سات ہزار برسوں میں ثابت ہو چکی ہے۔

محمد جواد ظریف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سعودی عرب نے گذشتہ سال امریکہ اور مغربی ملکوں سے انہتر ارب ڈالر کے ہتھیار خریدے ہیں پھر بھی امریکی سینیٹر لینڈسی گراہم نے اس ملک کے بارے میں کہا ہے کہ امریکہ اگر صرف ایک ہفتے سعودی حکام کی حمایت نہ کرے تو وہ فارسی بولنے پر مجبور ہو جائیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ سعودی عرب کو اگر امریکہ کی حمایت حاصل نہ ہو تو وہ ایک ہفتے بھی نہیں چل سکتا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک مسلمان کی حیثیت سے وہ پڑوسی ملکوں کے بارے میں ٹرمپ کے اس قسم کے بیان پر شرم محسوس کرتے ہیں۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ دنیا بدل چکی ہے اور اب مغرب دنیا کا مرکز نہیں رہا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے: