اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے ایران کے میزائل پروگرام اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 سے متعلق دہرے معیار پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے
خبر کا کوڈ: ۳۱۳۳
تاریخ اشاعت: 15:02 - December 05, 2018

ایران کا امریکہ کو انتباہ، سلامتی کونسل سے غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کی جائےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امریکہ نے نہ تو اپنے وعدوں پر عمل کیا اور نہ ہی وہ اپنی ذمہ داری پر جوابدہ ہے لہذا وہ سلامتی کونسل کا غلط فائدہ اٹھا کر اپنی اس شکست کو نہیں چھپا سکتا.

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ ایک طرف تو اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 میں ایران کی دفاعی ترقی پر کوئی پابندی نہیں اور دوسری جانب قرارداد کے خلاف بیان دیتا ہے.

محمد جواد ظریف نے امریکہ کو تجویز دی کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے خلاف بولنے کے بجائے اس پرتمام فریقین کے عمل درآمد پر توجہ دے.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں