اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
پاکستان کے سابق سینیٹر اور سیاسی شخصیت فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کیخلاف نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنادیاگیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۹۷
تاریخ اشاعت: 12:33 - October 28, 2018

فیصل رضا عابدی کی رہائی کیلئے احتجاجی دھرنامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ریلیز فیصل رضا عابدی موومنٹ کے زیر اہتمام نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی دھرنے اور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جن لوگوں نے عدلیہ اور چیف جسٹس کا نام لیکر انتہائی غلیظ زبان استعمال کی آزاد ہیں جبکہ فیصل رضا عابدی پر تمام تر قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک ہی الزام میں 3 مقدمات قائم کئے گئے جو کہ انتہائی تعصب کی علامت ہیں۔

احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران فیصل رضا عابدی کے والد سید نیئر رضا عابدی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ فرقان حیدر عابدی، مولانا احمد اقبال رضوی اور دیگر مقررین نے کہا کہ فیصل رضا عابدی کو حق گوئی کی پاداش میں ہراساں کرنے کیلئے جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے ہیں، فیصل رضا عابدی تنہا نہیں پوری پاکستان قوم ان کے ساتھ اور ہم آواز ہے۔

شرکاء نے فیصل رضا عابدی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور کہا کہ حکومت اور ادارے عدل و انصاف سے کام لیں اور بے گناہ فیصل رضا عابدی کو فوراً رہا کیا جائے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں