اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
یمن میں آل سعود کے اتحادی افواج کے حملے میں 17 عام شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۱۶
تاریخ اشاعت: 13:04 - October 15, 2018

یمن: سعودی اتحادی فوج کے فضائی حملے میں متعدد عام شہری شہیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل سعود کے کرایے کے جنگی جہازوں نے حدیدہ میں ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، جس کے قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی حملے کی زد میں آگئی۔

مقامی ٹی وی کے مطابق شہید ہونے والوں میں 8 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے افسران کے مطابق یمن میں سعودی جارحیت سے گزشتہ 3 برس میں تقریباً 6 ہزار 660 شہری شہید اور 10 ہزار 500 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے ایسے جھگوں کو نشانہ بنایا جہاں کسی قسم کا کوئی عسکری خطرہ بھی نہیں تھا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں