اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
روس نے شام سے وائٹ ہیلمٹ گروپ کو فوری طور پر باہر نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۷۸
تاریخ اشاعت: 21:30 - October 12, 2018

وائٹ ہیلمٹ گروپ کو شام سے باہر نکالا جائے، روس کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویسلے نبنزیا نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائٹ ہیلمٹ گروپ کو سیکورٹی تھریٹ قرار دیا۔ انہوں نے مغربی ملکوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر وائٹ ہیلمٹ گروپ کو شام سے باہر نکالنے کا بندوبست کریں۔

روس کے مستقل مندوب نے کھل کر یہ بات کہی کہ شامی عوام کی امداد کے نام پر سرگرم یہ گروپ دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

روسی مندوب کے بیان پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس جیسے ملکوں نے منفی ردعمل ظاہر کیا۔

وائٹ ہیلمٹ گروپ مارچ دو ہزار تیرہ میں امریکہ، برطانیہ اور ترکی کی مالی معاونت سے قائم ہوا تھا اور اسے شام میں دہشت گرد گروہوں کے زیر قبضہ علاقوں میں طبی امداد پہنچانے کا مشن سونپا گیا تھا۔

دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہونے والے علاقوں سے ملنے والی اسناد اور دستاویزی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ وائٹ ہیلمٹ گروپ نے تحریر الشام نامی گروہ کے ساتھ مل کر عام شہریوں کے خلاف کیمیائی حملوں کا ڈرامہ رچایا تھا اور اس کا الزام شامی حکومت پر عائد کیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں