اپ ڈیٹ: 19 January 2021 - 12:29
صدر مملکٹ ڈاکٹر حسن روحانی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کے لئے پوری توانائیاں بروئے کار لانے کا حکم دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۳۷
تاریخ اشاعت: 19:13 - October 07, 2018

سیلاب زدہ علاقوں میں فوری امداد رسانی کا حکممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شمالی ایران کے بیشتر علاقے جمعے سے شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہیں جس کے سبب کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ بارشوں سے پچھلے سترہ برس کا ریکارڈ توٹ گیا ہے۔

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے وزیر داخلہ کو حکم دیا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ صوبوں میں امداد رسانی کے لیے لازمی اقدامات عمل میں لائیں۔

صدر مملکت نے وزارت صحت کو سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی فوری اور ہر ممکن امداد اور علاج و معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے صدر ایران نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نقصانات کی روک تھام کے لیے پیشگی اقدامات عمل میں لائیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں