اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
امریکہ کے سابق وزیر دفاع نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکی دھمکیوں میں آنے والا ملک نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۲۴
تاریخ اشاعت: 13:45 - October 06, 2018

ایران کو دھمکی امریکہ کی بے وقوفی: سابق امریکی وزیردفاعمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے سابق وزیر دفاع جنرل چک ہیگل نے گزشتہ روز امریکی حکومت کی غلطی پالیسیوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران، روس اور شام کو دھمکیوں کے ساتھ ایک کام پر مجبور کرنے کی سوچ ایک واضح بیوقوفی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کافی اثر و رسوخ ہے اور یہ ایران کا علاقہ ہے مگر امریکہ مشرق وسطی میں نہیں رہ رہا ہے۔

جنرل چک ہیگل نے کہا کہ حقیقت کو مد نظر رکھ کرمشترکہ مفادات پرمبنی ایک حل تک رسائی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے شام میں 2 ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران، روس اور دوسرے علاقائی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کے بغیر شام میں استحکام برقرار رکھنا ممکن نہیں ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں