اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے نیویارک میں جوہری معاہدے سے متعلق اجلاس میں کہا کہ ایران کسی بھی طور دھونس و دھمکی کو نہیں مانتا۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۰۶
تاریخ اشاعت: 16:05 - October 03, 2018

ایران دھونس و دھمکی کا مخالفمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے وقت سے ہی ایران پر اقتصادی اور سیاسی دباؤ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے شروع سے دباؤ ڈالنے والے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا اور کسی بھی طور دھونس و دھمکی کو برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی غیور قوم نے ہمیشہ ہی دھمکی کا بھر پور جواب دیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ  نے واشنگٹن کے ساتھ ہر قسم کے مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ  مذاکرات کے لئے قابل اعتماد ملک نہیں ہے۔

محمد جواد ظریف نے جوہری معاہدے سے امریکی انخلا پر کہا کہ ایران ہر مرتبہ امریکہ کے ساتھ از سر نو گفتگو  شروع  نہیں کر سکتا۔

اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےبی بی سی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے صبر و تحمل کی بھی ایک حد ہے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے بہتر امریکہ کو کچھ نہیں مل سکتا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں