اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
ہندوستان کی وزیرخارجہ سشما سوراج نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہاکہ جب دنیا کئی طرح کے تصادم کا سامناکررہی ہے تب کسی بھی ملک کو دہشت گردی کی حمایت کرنے اور اسے تحفظ فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۱۹
تاریخ اشاعت: 13:32 - September 26, 2018

دنیا کو دہشتگردی کا سامنا ہے: ہندوستانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سشما سوراج نے نیویارک میں کسی ملک کا نام لئے بغیر کہاکہ، دنیا ابھی بھی کئی طرح کے تصادم ،دہشت گردی اور نفرت انگیز نظریات سے گھری ہوئی ہے جو اپنی سرحد سے آگے بڑھ رہی ہے اور ہماری زندگی کو متاثر کررہی ہے اس لئے کسی کو بھی دہشت گردی کی حمایت کرنے اور اسے تحفظ فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ۔

دوسری جانب ہندوستانی وزیرخارجہ نے جی 4 ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بدھ کو یہاں ایک میٹنگ کی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اصلاحات پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے اپنی ٹویٹس میں کہا کہ سشما سوراج نے جاپان، جرمنی اور برازیل کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل اور غیر مستقل قسم کی رکنیت کی توسیع اور سیکورٹی اصلاحات میں پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں