اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
الحدیدہ میں سعودی اتحادی افواج کی بمباری کے نتیجے میں 33 بے گناہ یمنی شہید اور درجنوں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۶
تاریخ اشاعت: 9:44 - January 03, 2018

الحدیدہ پر سعودی اتحادی افواج کی بمباری میں 33 شہید، درجنوں زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ الحدیدہ میں سعودی اتحادی افواج کی بمباری میں 33 بے گناہ یمنی شہید اور درجنوں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی اتحادی لڑاکا طیاروں نے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے علاقے الجراحی پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 33 بے گناہ یمنی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی جنگی جہازوں نے الجراحی میں پیٹرول پمپ اور ایک پُرہجوم بازار کو نشانہ بنایا۔

الحدیدہ صوبے کے وازرت صحت کے ترجمان ولید العامد کا کہنا ہے کہ شہدا کی تعداد اس سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضائی حملے میں زخمی ہونے والے درجنوں افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم اب بھی کئی لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں آئے روز نہتے یمنی شہریوں پر بمباری کررہا ہے جس میں ہزاروں بے گناہ یمنی خاک وخون میں غلطاں ہوچکے ہیں جبکہ بین الاقوامی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں