اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں پولیس کے ایک گشتی دستے پر عسکریت پسندوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ پولیس کی حراست سے ایک عسکریت پسند فرار ہو گیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۷
تاریخ اشاعت: 11:24 - February 07, 2018

سرینگر میں پولیس کی گشتی ٹیم پر حملہ، زیر حراست عسکریت پسند فرارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق سری نگر سے ہمارے نمانئدے نے خبر دی ہے کہ شہر کے صدر اسپتال میں اپنی نوعیت کے پہلے واقعے میں مسلح عسکریت پسندوں نے پولیس کی ایک ٹیم پر، جو جیل میں قید چھے عسکریت پسندوں کو معمول کے چیکپ کے لئے سینٹرل جیل سے اسپتال لے گئی تھی، حملہ کر دیا اور نوید جٹ نامی مبینہ طور پر پاکستانی عسکریت پسند کو پولیس کے قبضے سے فرار کرا دیا-

اس حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے- بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسند نوید جٹ نے ہی پولیس اہلکار کی پستول چھین کر اس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گیا- ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور فرار ہونے والے عسکریت پسند کی تلاش کا کام جاری ہے-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں