اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
ہندوستان کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات کو ناگزیر قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۵
تاریخ اشاعت: 11:18 - February 07, 2018

مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات ناگزیرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات سے ہی، تمام مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے-

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان اور پاکستان، دونوں ہی ممالک کے لوگ مارے جا رہے ہیں- ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت کب آئے گا جب یہ جنگ ختم ہو گی-

فاروق عبداللہ نے کہا کہ گولیاں تو ہم بھی چلا رہے ہیں صرف پاکستان کی ہی طرف سے فائرنگ نہیں ہو رہی ہے-

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ہی طرف سے ایسا ہو رہا ہے- فاروق عبداللہ نے کنٹرول لائن پر جاری کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال کے جاری رہنے سے جنگ کے حالات پیدا ہو سکتے ہیں-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں