اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے حکام پر زوردیا ہے کہ وہ عوامی تنقید سے پریشان اور غصہ میں آنے کے بجائے اپنی غلطیوں کا ازآلہ کرنے کی تلاش و کوشش کریں اور ڈالر کو ملکی اقتصاد کا محور بنانے سے گریز کریں۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۷۴
تاریخ اشاعت: 16:44 - September 14, 2018

ڈالر کو ملکی اقتصاد کا محور نہیں بنانا چاہیےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے ایران کے اعلی حکام پر زوردیا ہے کہ وہ عوامی تنقید سے پریشان اور غصہ میں آنے کے بجائے اپنی غلطیوں کا ازالہ کرنے کی تلاش و کوشش کریں اور ڈالر کو ملکی اقتصاد کا محور بنانے سے گریز کریں۔ خطیب جمعہ نے کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف قانون اور انصاف کے مطابق کارروائی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عدلیہ کو بیت المال کی طرف غلط طریقہ سے ہاتھ بڑھانے والوں کے ہاتھ کاٹ دینے چاہییں ۔

خطیب جمعہ نے کربلا کے میدان حضرت امام حسین علیہ السلام کے قیام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین (ع) کا قیام شخصی اور ذاتی نہیں تھا، حضرت امام حسین (ع) مظلوموں کا سہارا اور تکیہ گاہ تھے اور وہ ظلم و فساد کے خلاف مقابلے کی علامت بن گئے ہیں۔

خطیب جمعہ نے ملک میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ہر چیز کو ڈالر کے ساتھ منسلک کرنا بالکل غلط ہے ملکی اقتصاد میں ڈالر کو بنیادی حیثیت دینا بھی غلط ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اعلی حکام کو تاجروں اور بازاریوں کی بات کو غور سے سننا چاہیے اور ان کی مشکلات کو برطرف کرنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں