اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی پر دہشت گردانہ حملے کی اطلاعات کے بعد ان کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۶۵
تاریخ اشاعت: 10:42 - September 14, 2018

ہندوستانی وزیراعظم پرخودکش حملہ، سکیورٹی ہائی الرٹمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی آج جمعہ کو بوہری برادری کے 53 ویں مذہبی رہنما کت واعظ میں شامل ہوں گے۔ پی ایم مودی پروگرام کی جگہ سیفی مسجد پر 30 منٹ رکیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ 14 ستمبر کو اندور جا رہے ہیں۔ اس دورے پر خفیہ ایجنسیوں نے پی ایم مودی پر دہشت گردانہ حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد خاتون کے حلیہ میں پنڈال میں گھس سکتے ہیں۔ ایجنسیوں کی رپورٹ کے بعد سکیورٹی ایجنسیاں الرٹ ہو گئی ہیں اور خصوصی احتیاط برتی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی یہاں بوہری برادری کے پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے اندور جا رہے ہیں۔ پروگرام کے مطابق نریندرمودی سیفی مسجد میں 30 منٹ رکیں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں