اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
کویت کے ایک اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے شام کے صدر بشار اسد کو اپنی قتل کی لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۹
تاریخ اشاعت: 11:06 - February 05, 2018

شام کے صدراسرائیل کی خفیہ ایجنسی کی ہٹ لسٹ پرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کویت کے اخبارالجریدہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے قتل کے شعبہ کیساریا نے شام کے صدر بشار اسد کو قتل کرنے کیلئے اپنی ہٹ لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔

کویتی اخبار نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے اس اقدام پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  کیساریا کی قتل کی لسٹ میں مزاحمتی گروہوں کے سربراہوں جیسے سید حسن نصر اللہ ، فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور اسرائیل کے خلاف مسلح جد وجہد  کرنے والے رہنما شامل ہوتے ہیں، لیکن اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ایک ملک کے صدر کو اپنی قتل کی لسٹ میں شامل کرنا غیر معمولی اقدام ہے۔

اس سے قبل شام کے صدر بشار اسد نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے شام کے خلاف ہوائی حملوں کا سلسلہ  بند نہ کیا تو وہ تل ابیب کے قریب بن گورین ایئر پورٹ کو نشانہ بنائیں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے: