اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
جرمن وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے رکن ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکی پابندیوں اور ٹیرف کے مقابلے میں اپنے مفادات کے دفاع کے لیے متحد ہوجائیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۶۸
تاریخ اشاعت: 0:17 - September 03, 2018

یورپ امریکہ کے مقابلے میں اپنے مفادات کادفاع کرے، جرمنی کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ ہیکوماس کا کہنا تھا کہ یورپ کو امریکی اقتصادی پابندیوں اور ٹیرف سے مرعوب ہونے کے بجائے اس کے مقابلے میں ڈٹ جانا چاہیے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یورپی یونین کے رکن ملکوں سے اسٹیل اور ایلمونیئم کی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کیے جانے کے بعد سے امریکہ اور یورپی یونین کے تعلقات میں سخت کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔امریکہ نے رواں سال مارچ میں یورپی ملکوں کے اسٹیل اور ایلمونیم کی درآمدات پر بالترتیب پچیس اور دس فی صد ڈیوٹی عائد کردی ہے جس کے جواب میں یورپ نے بھی امریکہ سے درآمد کی جانے والے بعض مصنوعات پر ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں