اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
عراق کے وزیر دفاع اور سینیئر ایرانی فوجی کمانڈر نے تہران اور بغداد کے درمیان دفاعی اور عسکری تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۶۶
تاریخ اشاعت: 0:07 - September 03, 2018

ایران اور عراق کے درمیان دفاعی اور عسکری تعاون کے فروغ پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کےجوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عالمی امور کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل قدیر نظامی نے اتوار کے روز بغداد میں عراق کے وزیردفاع عرفان محمود الحیالی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اور عسکری شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور ایران، عراق، روس اور شام پر مشتمل آئندہ چار فریقی عسکری اجلاس بلانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی فوج کے اعلی عہدیدار اور عراق کے وزیر دفاع کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی روانگی اور سیکورٹی کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔

عراق کے وزیر دفاع نے داعش کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صادقانہ تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق دو برادر اور دوست ہمسایہ ملک ہیں اور دونوں کے درمیان اعلی سطحی تعلقات قائم ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں