اپ ڈیٹ: 17 January 2021 - 02:31
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد حسین باقری نے کہا ہے کہ ایران کی عظیم اور بہادر قوم تمام تر سختیوں اور پابندیوں کے باوجود پوری سربلندی کے ساتھ ملک کا دفاع کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۴
تاریخ اشاعت: 0:50 - February 05, 2018

سربلندی کے ساتھ ملک کا دفاع کر رہے ہیں، وزیر دفاعمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کے روز ملک کے دس شہروں میں دس ثقافتی مراکز اور ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل محمد حسین باقری کا کہنا تھا کہ دفاع مقدس کا دور ایران کی عظیم قوم کی تاریخ کا اہم ترین سنگ میل ہے۔

میجر جنرل محمد حسین باقری نے کہا کہ ایران کی عظیم اور بہادر قوم نے مقدس دفاع کے دوران دشمن کے دانت کھٹے کر دیئے اور ملک کے ایک انچ کے ٹکڑے پر بھی قبصہ جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ دفاع مقدس کی یادیں اور تجربات، صدیوں تک ہماری نسلوں کے لیے سربلندی کا ضامن ہے اور انقلاب اسلامی سے متعلق میوزیموں اور ثقافتی مراکز کی ذمہ داری ہے کہ وہ دفاع مقدس کی یادوں کو کسی تحریف کے بغیر آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کی کوشش کریں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں