اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
بحرینی عوام نے معامیر کے علاقے میں آل خلیفہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۰۹
تاریخ اشاعت: 20:42 - August 27, 2018

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منامہ پوسٹ کے حوالے سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق معامیر کے علاقے میں کئے جانے والے اس مظاہرے کا مقصد بحرین کے شہدا سے وفاداری کا اعلان اور جیلوں میں بند بحرینی قیدیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا رہا۔

بحرینی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بحرینی پرچم اور ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ آل خلیفہ حکومت کے زوال تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف اس ملک کے عوام کا احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین، اپنے ملک میں آل خلیفہ حکومت کے خاتمے اور جمہوری حکومت کے قیام نیز سیاسی قیدیوں کی آزادی کے خواہاں ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں