اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
اسلامی جمہوریہ ایران کے دزفول علاقہ میں ایف 5 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ شہید ہوگیا ۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۰۸
تاریخ اشاعت: 19:18 - August 27, 2018

فنی خرابی کے باعث ایران کا ایف 5 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دزفول علاقہ میں ایف 5 لڑاکا طیارہ  گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ منوچہر فتاحی شہید ہوگئے ۔

اطلاعات کے مطابق لڑاکاطیارہ  ایف -5 دزفول فورتھ ملٹری ہوائی اڈے پر لینڈ کرتے ہوئے فنی خرابی کے باعث گرِ کرتباہ ہوا۔

طیارے کے کو پائلٹ نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے بڑی مہارت کے ساتھ طیارے کو کنٹرول کیا جس کی وجہ سے بہت بڑے نقصان سے بچ گیا۔

کو پائلٹ کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے: