اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تارکین وطن سے ان کے بچے الگ کرنے کو بدترین جرم قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۲۰
تاریخ اشاعت: 23:16 - August 17, 2018

مہاجرین کے بارے میں امریکی پالیسی کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نئے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر تاریکین وطن سے ان کے بچے الگ کرنے کا ٹرمپ حکومت کا اقدام امریکا کی تاریخ میں انجام دیا جانے والا بدترین جرم ہے۔ 

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نئے ڈائریکٹرکومی نائیڈو نے کہا کہ ٹرمپ اور دنیا کے بعض دیگر سربراہان مملکت انسانی حقوق کے احترام کے تعلق سے جو پیشرفت ہوئی ہے اس کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں۔

 قابل ذکر ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ مہینوں کے دوران تارکین وطن سے متعلق زیروٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے دو ہزار سےزائد مہاجر بچوں کو ان کے والدین سے الگ کردیا۔ 

کومی نائیڈو نے امریکا کے ساتھ ہی سعودی عرب، ہنگری اور فلپائن کو بھی ان ملکوں میں شمار کیا جن کی حکومتیں انسانی حقوق کا احترام نہیں کرتیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے: