اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
ترکی نے امریکی دباو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایران، روس اورچین کیساتھ قومی کرنسی میں تجارت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۸۹
تاریخ اشاعت: 22:46 - August 12, 2018

ترکی کا ایران کیساتھ قومی کرنسی میں تجارت کرنے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے گزشتہ روز ایک تقریب میں اعلان کیا کہ ہم ڈالر کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کے نتائج سے نمٹنے کے لئے قومی کرنسی کے ذریعہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس، چین اور یوکرائن کے ساتھ باہمی تجارت تعلقات کو جاری رکھیں گے.

اس موقع پر انہوں نے ان چار ممالک کو ترکی کے اہم شراکت دار ممالک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم قومی کرنسی کے ذریعہ ان ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو جاری رکھنے کے لئے مناسب اقدامات کر رہے ہیں.

اردوغان نے ترکی کے خلاف امریکہ کی دھمکیوں کو بے اثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایسی حکومت کو قبول نہیں کرتے جنہوں نے تمام دنیا کے خلاف معیشتی جنگ کا آغازکر کے پابندیوں کی دھمکی دی ہے.

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ترکی کو اپنے موقف سے پیچھے دھکیلنے کیلئے ترکی پر اقتصادی اور سیاسی دباؤ ڈال رہےہیں.

پیغام کا اختتام/

ٹیگس: ترکی ، امریکہ ، روس ، ایران ، چین
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں