اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
پاکستان میں قائم مقام امریکی سفیر کی قیادت میں امریکی سفارتی وفد نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۵۸
تاریخ اشاعت: 11:32 - August 09, 2018

پاک امریکہ تعلقات میں باہمی اعتماد کا فقدانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پاکستان میں قائم مقام امریکی سفیر جان ایف ہوور نے کل ہونے والی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات نے تاریخ میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے،دونوں ممالک  کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ کی بنیادی وجہ باہمی اعتماد کا فقدان ہے تاہم امریکا کے ساتھ اعتماد پر مبنی تعلقات قائم کرنے کو تیار ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مکمل استحکام کا خواہش مند ہے، قوت کا استعمال افغانستان کے مسئلے کا حل نہیں میں نے ہمیشہ افغانستان میں سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا اور خوشی ہے کہ آج امریکا سے بھی سیاسی حل کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

 
 
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں