اپ ڈیٹ: 06 December 2020 - 00:16
افغانستان کے شمالی صوبے پروان میں امریکی فوجیوں کے ایک قافلے پر طالبان کے حملے میں کم سے کم چار امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں -
خبر کا کوڈ: ۲۱۲۰
تاریخ اشاعت: 19:19 - August 04, 2018

افغانستان میں چار امریکی فوجی ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدے کے حوالے سے خبردی ہے کہ طالبان کے افراد نے شمالی صوبہ پروان کے شہر بگرام میں امریکی فوجیوں کے ایک قافلے پرحملہ کیا جس میں چار امریکی فوجی ہلاک ہوگئے -

بعض خبروں میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد چھے بتائی گئی ہے- اس حملے میں دو امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں - طالبان کا دعوی ہے کہ اس حملے میں امریکی فوج کی ایک بکتربندگاڑی پوری طرح تباہ ہوگئی -

جس علاقے میں امریکی فوجیوں پر یہ حملہ ہوا ہے وہ افغان دارالحکومت کابل سے چونسٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے -

اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ امریکی فوجیوں پر باروردی سرنگ کا دھماکہ کرکے حملہ کیا گیا ہے -

 
 
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں