اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
چین اور یورپ نے ایک بار پھرایران جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۱۳
تاریخ اشاعت: 17:55 - August 04, 2018

چین اور یورپ کا جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنگاپور میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکاموگرینی اور ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ملاقات میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت پر تاکید کی ہے۔

اس موقع پر فیڈریکاموگرینی نے کہا کہ یورپی ممالک امریکہ کے بغیر بھی ایران کے ساتھ تجارت کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں اور ہم مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت کے سلسلے میں سنجید ہ ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات میں مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب چینی وزیرخارجہ وانگ یی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکاموگرینی نے سنگاپور میں آسیان کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی حمایت جاری رکھیں گے.

اس موقع پر فریقین نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ایران جوہری معاہدے کو جاری رکھنے میں پورے خطے سمیت دنیا کا بھی فائدہ ہے اور اس کو مناسب طریقہ کار کے ذریعے برقرار رکھا جا سکتا ہے.

 
 
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں