اپ ڈیٹ: 06 December 2020 - 00:16
افغانستان کے شہر ہرات میں مسافر بس کو بم سے اڑا دی گئی جس کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۶۰
تاریخ اشاعت: 22:20 - July 31, 2018

افغانستان میں دھماکہ 11 جاں بحقمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے شہر ہرات میں ہائی وے پر مسافر بس بم سے اڑا دی گئی جس کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق اور31زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق افغانستان کے صوبے فراہ کے شہر ہرات میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیاجس کا نشانہ کابل قندھار ہائی وے سے گزرنے والی مسافر بس بنی۔

دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں،مسافر بس کابل جا رہی تھی۔

افغان صوبائی حکام کے مطابق زیر زمین بم افغان سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے لگایا گیا تھا، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ادھر جلال آباد میں بھی دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں