اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
اعلی ایرانی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل مسعود جزائری نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت ایران کے تمام دشمنوں کو انقلاب اسلامی کے مقابلےمیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۳۶
تاریخ اشاعت: 23:21 - July 29, 2018

دشمنوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا، بریگیڈیئر جنرل جزائریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف کے سینیئر ایڈوائز بریگیڈیئرجنرل مسعود جزائری نے امریکی ذرائع ابلاغ اور سیاستدانوں کے ایران مخالف بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے اسلامی انقلاب کا دشمن ہے اور اس کی کامیابیوں سے بوکھلایا ہوا ہے۔

انہوں نے خطے اور دنیا میں ایران کی پوزیشن اور کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسلامی انقلاب کا مخالف ہے کیونکہ یہ انقلاب تسلط قبول نہ کرنے کا پیغام دیتا ہے۔

مسلح افواج کے سینئیر عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکہ شروع ہی سے ایران کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا آیا ہے اور اس کی ایران مخالف پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

امریکہ نے آٹھ مئی کو ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور ایران کی تیل کی برآمدات کو صفر تک پہنچانےکا اعلان کیا تھا۔

امریکہ نے دنیا بھر کے ملکوں سے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے تحت تہران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ مکمل طور پر بند کردیں،تاہم دنیا کے بہت سے ملکوں نے امریکی مطالبے کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی پالیسیوں کی پیروی نہیں کرتے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں