اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 فلسطینیوں کو شہید اور 45 کو زخمی کردیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۱۴
تاریخ اشاعت: 11:41 - July 28, 2018

پرامن واپسی مارچ پر صیہونی جارحیت 2 فلسطینی شہید 45زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کل ایک بار پھر پر امن واپسی مارچ کے مظاہرین پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور 45  فلسطینی زخمی ہوگئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔

گذشتہ 18 ہفتوں سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 154 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ تقریبا 16 ہزار 750فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں