اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
پاکستان میں پارلیمانی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۳۴
تاریخ اشاعت: 13:43 - July 23, 2018

پاکستان میں فائرنگ اور دھماکوں سے بھرپورانتخابی مہم کا آخری دنمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں پارلیمانی انتخابات کی مہم کے دوران خوفناک بم دھماکے، خودکش حملے اور فائرنگ کے متعدد واقعات رونما ہوئے جن میں 170 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکنڑوں زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں اسمبلی کے 3 امیدوار بھی تھے۔ جبکہ کل بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں انتخابی مہم کے دوران حملے ہوئے پہلا حملہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ہوا اور خودکش حملے کے نتیجے میں تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ خان گنڈاپور سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

جبکہ بلوچستان کے ضلع دالبندین مین بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر پربھی دستی بم حملہ ہوا جس میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔ دستی بم حملہ بی اے پی کے نامزد امیدوار امان اللہ نوتیزئی کے انتخابی دفتر پر کیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی جلسے میں خودکش حملے کے نتیجے میں  انتخابی امیدوار سراج رئیسانی سمیت 150 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں