اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
یمن کے شمالی صوبے الجوف میں ایک کارروائی کے دوران سعودی اتحاد کے نو فوجی ہلاک ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۰۲
تاریخ اشاعت: 19:14 - July 21, 2018

یمنی فوج کے حملے میں سعودی اتحاد کے فوجی ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے الجوف کے قریب واقع السلان چھاونی اور اس کے اطراف میں تعینات سعودی اتحاد کےٹھکانوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں نو فوجی ہلاک ہوگئے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران میں واقع علیب کی بلندیوں اور شبکہ نامی فوجی چیک پوسٹ کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب روزنامہ رای الیوم نے یمنی فوج کے ڈرون طیاروں کو سعودی عرب کی سیکورٹی اور معیشت کے لئے اسٹریٹیجک خطرہ قرار دیا ہے۔

اخبار کے مطابق یمنی فوج کے ڈرون طیارے نہ صرف تیل کی تنصیبات کے لیے بلکہ سعودی عہدیداروں کے جان کے لیے بھی براہ راست خطرہ شمار ہوتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون طیاروں نے جمعرات کے روز شمال مشرقی صوبے معارب میں سعودی عرب سے وابستہ یمن کے معزول اور مستعفی صدر کے حامی مسلح کمانڈروں کے اجلاس پر حملہ کیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں