اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
پاکستان کے شہر بنوں میں آج انتخابی مہم کے دوران دھماکے میں 30 کے قریب افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۳۲
تاریخ اشاعت: 17:13 - July 13, 2018

متحدہ مجلس عمل کے امیدوار کے قافلے پر حملہ 4 جاں بحق 25 زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، جمیعت علماء اسلام کے امیدوار برائے قومی اسمبلی اور سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ ہوا جس میں 4 افراد جاں بحق 25 اور زخمی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تاہم متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی اس حملے میں محفوظ رہے ہیں ۔

پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا ہے ۔

اکرم درانی این اے 35 سے عمران خان کے مخالف امیدوار ہیں اور انتخابی مہم کے دوران راستے میں سڑک پر بم نصب تھا جو کہ قافلے کے قریب آتے ہی پھٹ گیا، بنوں میں تمام ہسپتالوں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل پشاور میں خود کش حملے میں اے این پی رہنما ہارون بلور ہلاک ہو گئے تھے جبکہ مجموعی طور پر 22 سے زائد افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہوئے تھے ۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں