اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی صدر کے خصوصی ایلچیوں کے حالیہ غیرملکی دوروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے اور ان دوروں سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ مختلف مسائل کے بارے میں تہران کے موقف کو بیان کرنے کی بھر پور کوشش ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۲۰
تاریخ اشاعت: 15:38 - July 12, 2018

دنیا کے تمام ممالک سے باہمی تعلقات میں دلچسپی ہے : ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام  قاسمی نے ایران کے اعلی حکام کے حالیہ غیر ملکی دوروں اور ان ممالک کے حکام کو ایرانی صدر کے پیغامات پہنچانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیر قانونی اور یکطرفہ علیحدگی کے بعد واشنگٹن کی جانب سےعالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے کو دوسروں پر واضح اور آشکارا کرنے کے لئے اپنے حکام کو مختلف ممالک میں بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ کی جانب سے کئی ملکوں کے اعلی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے بعد یہ طے پایا کہ ایران کے صدر کے پیغامات مختلف ممالک کے ان کے ہم منصبوں تک پہنچایا جائے تاکہ وہ تازہ ترین صورتحال اور جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کے موقف سے آشنا اور آگاہ ہو سکیں ۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 8 مئی کو ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کردیا جس کے بعد دنیا کے مختلف ممالک بشمول روس، چین اور یورپی یونین نے امریکی صدر کے اس فیصلے کی مخالفت کر کے جوہری معاہدے کے تحفظ پر تاکید کی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں