اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
افغانستان کے شمالی مشرقی صوبے نورستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 شہریوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۹۵
تاریخ اشاعت: 8:30 - June 27, 2018

افغانستان:امریکی ڈرون حملےمیں6 شہریوں سمیت 11 ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، صوبائی گورنر نورستان حافظ عبدالقیوم کے مطابق امریکی ڈرون حملہ  ضلع ویگال میں رات گئے اس وقت کیا گیا جب اہلِ علاقہ اور طالبان گزشتہ روز حملے میں زخمی ہونے والے ایک  فرد کی عیادت کے لیے اس کے گھر پر موجود تھے۔ ڈرون طیارے نے اس گھر کو نشانہ بناتے ہوئے ایک میزائل داغا جس کے نتیجے میں 6 شہریوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع یا افغانستان میں موجود امریکی فوج نے تازہ ڈرون حملے کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

قبل ازیں فرح صوبے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے افغان خفیہ ایجنسی کے افسر کو قتل کردیا واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی ڈرون حملوں کے خلاف افغانستان اور پاکستان میں مظاہرے ہوتے رہتے ہیں اور ان ممالک کے عوام امریکی ڈرون حملوں کو ملک کی ارضی سالمیت کے خلاف سمجھتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں