اپ ڈیٹ: 06 December 2020 - 00:16
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پیر کو بھی عام ہڑتال رہی جس کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے
خبر کا کوڈ: ۱۶۸۰
تاریخ اشاعت: 17:52 - June 25, 2018

وادی کشمیر میں عام ہڑتالمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سری نگر سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ جنوبی کشمیر میں پرتشدد مظاہروں کے دوران ایک پچیس سالہ کشمیری نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مزاحمتی جماعتوں کی کال پر پیر کو ہڑتال کی گئی جس سے پوری وادی معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے -

ہڑتال کے باعث سبھی کاروباری سرگرمیاں بند رہیں اور وادی میں کرفیو جیسا سماں ہے - جنوبی کشمیر میں پرتشدد مظاہروں کے دوران دسیوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں - حکام نے موبائل انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے -

یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ اس سے پہلے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے کشمیر میں سرگرم چار دہشت گردوں کی فوج کے ہاتھوں ہلاکت پر کشمیر کی علیحدگی پسند جماعتوں نے کسی بھی طرح کا ردعمل ظاہر نہیں کیا تھا اور نہ ہی کسی ہڑتال کی کال دی تھی -

لیکن جنوبی کشمیرمیں مسلسل تشدد آمیز واقعات پر احتجاج کرتے ہوئے انہوں نے ہڑتال کی کال دی ہے - اس درمیان حکام نے دسیوں مزاحتمی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں