اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے جنوبی علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورس کے درمیان تصادم میں چار عسکریت پسندوں کے مارے جانے کے بعد ایک بار پھر پرتشدد مظاہرے ہوئے۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۴۴
تاریخ اشاعت: 23:38 - June 22, 2018

وادی کشمیر میں سیکورٹی فورس عسکریت پسندوں کے درمیان معرکہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وادی کے  جنوبی علاقے اننت ناگ میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورس کے درمیان ہونے والے معرکے میں چار عسکریت پسند مارے گئے ہیں- اس واقعے کے بعد اننت ناگ اور وادی کے دیگر علاقوں میں صورت حال کشیدہ ہو گئی اور جگہ جگہ پرتشدد مظاہرے ہوئے-

اس درمیان اطلاعات ہیں کہ سیکورٹی فورس کے محاصرے میں آئے ہوئے عسکریت پسندوں کو  بچانے کے لئے اننت ناگ کے باشندوں کی بھیڑ، جائے واقعہ پر پہنچی جس کو منتشر کرنے کے لئے سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص مارا گیا- پولیس کی فائرنگ میں بیس افراد زخمی بھی ہوئے-

جنوبی کشمیر کے ہی ایک اور مضافاتی علاقے میں سیکورٹی فورس اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں ایک شخص  اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا- اس درمیان پوری وادی میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں