اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے نجف نامی مرکز نے اعلان کیا ہےکہ مغربی ایران میں داعش کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۴
تاریخ اشاعت: 17:04 - January 28, 2018

مغربی ایران میں داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک اور گرفتارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بری یونٹ کے نجف نامی مرکز نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس فوجی مرکز کے جانبازوں نے مغربی ایران کی سرحد میں اکّیس افراد پر مشتمل ایک داعشی گروہ کا تعاقب کر کے اس گروہ کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو گرفتار کر لیا۔

اس اعلان کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بہادر جوانوں نے مغربی ایران میں اس دہشت گرد گروہ کے عناصر کے داخل ہوتے ہی ان کا تعاقب کیا اور ان دہشت گردوں کے ساتھ شدید جھڑپ بھی ہوئی جس میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ بیشتر دہشتگردوں کو زندہ پکڑ لیا گیا۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں