اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
امریکا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں ستر افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۱۰
تاریخ اشاعت: 22:03 - June 17, 2018

امریکا میں گن کلچرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکا کے مختلف علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹے میں فائرنگ کے اکسٹھ واقعات پیش آئے جن میں کم سے کم انیس افراد ہلاک اور اکیاون دیگر زخمی ہوئے۔ خبروں کے مطابق فائرنگ کے زیادہ تر واقعات میشیگن ، ویرجینیا ، ٹیکساس ، اوہایو ، آریزونا اور نیویارک ریاستوں میں پیش آئے۔

امریکا میں سالانہ ہزاورں افراد گن کلچر کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں- امریکا میں مختلف گروہوں کی جانب سے اس بات کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ اسلحے کی آزادانہ خرید و فروخت اور کھلے عام اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کرنے کے لئے ایک قانون وضع کیا جائے لیکن اسلحہ بنانے والی فیکٹریوں کے مالکان اور اسلحہ کی حامی لابی کے کانگریس میں اثر و رسوخ کی وجہ سے یہ قانون اب تک پاس نہیں ہوسکا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ خود بھی اسلحہ لابی کے زبردست حامی ہیں اور انہوں نے اسلحہ تیار کرنے والی فیکٹریوں کے مالکان کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں