اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
پاکستان اور ہندوستان میں آج عیدالفطرہے اور عید مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۰۳
تاریخ اشاعت: 21:15 - June 16, 2018

پاکستان و ہندوستان میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان اور ہندوستان میں آج عیدالفطر پورے مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے، تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد ہوئے اور لاکھوں مساجد، امام بارگاہوں،

عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید ادا کی گئی جن میں مسلم امہ کے اتحاد، مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد اور دہشت گردی کے خاتمے اور فلسطین کی آزادی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔

عید الفطر کے موقع پر شہروں کی بڑی مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔ خطیب وعلماء کرام نےعیدالفطر کی فضیلت اور اہمیت بیان کیں۔

پاکستان اور ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں بھی آج عیدالفطرمذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔

مقدس دفاع نیوز ایجنسی نیٹ ورک پاکستان و ہندوستان میں اپنے سامعین اورناظرین کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں